آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

0
51
islamabad hoghcourt

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیک اور عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کےلیے کمیشن تشکیل دیا جائے،

سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور جوڈیشل کمیشن کے ممبر سید حیدر امام رضوی نے درخواست دی ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ جج، وکیل ،صحافی، سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے کمیشن کو کہا جائے کہ وہ ٹی او آرز بنائے اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی بھی چھان بین کرے درخواست میں سیکریٹری قانون اور چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے 6 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے ،جس میں آڈیو لیک کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اورسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو طلب کرلیا ہے آڈیو لیک کے معاملے پر صحافی احمد نورانی، ایڈیٹرانچیف سما ٹی وی اور ثاقب نثار کو پیش ہو کر مؤقف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صحافی ابصارعالم اور اسد طورپرتشدد کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ صحافی حامد میراورعاصمہ شیرازی کےخلاف مقدمات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔پی ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن نے آڈیو لیک معاملے کو دیگر جماعتوں سے ملکر ہرسطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں سے ملکر آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی مہم چلائے گی،نواز شریف نے پارٹی کو آڈیو لیک معاملے کوہر سطح پر اٹھانے کی ہدایت کر دی وکلا تنظیموں،سول سوسائٹی،پارلیمنٹرین،مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ن لیگی رہنماؤں کو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ن لیگی صدر شہباز شریف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو اعتماد میں لیں گے شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال، امیر مقام اے این پی سے بات کریں گے، ایاز صادق بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے رابطہ کریں گے،خواجہ سعد رفیق جماعت اسلامی سے رابطہ کریں گے،

باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی ملک گیر مہم چلائیں گی، آڈیو لیک کے حوالہ سے سوشل میڈیا ٹیم کو بھی متحرک کیا جائے گا ،ن لیگی رہنماؤں نے بھی نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرنے کی ٹھان لی ہے، ن لیگی رہنما متحرک ہو گئے ہیں،اور سیاسی جماعتوں، صحافیوں، وکلاء برادری سے رابطے شروع کر دیئے ہیں،مریم نواز نے بھی خواتین رہنماؤں کو الگ سے ٹاسک دیئے ہیں اور کہا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے حوالہ سے بھر پور مہم چلائی جائے .

قبل ازیں مریم نواز کی آڈیو سے قبل ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بھی آڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ آڈیو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہے جس میں وہ نوازشریف کو اقتدارسے دوررکھنے کے لیے کسے کے ساتھ بات چیت کررہےہیں اس آڈیو کے منظرعام پرآتے ہیں یہ تاثربھی عام ہوگیاکہ یہ نوازشریف اینڈ کمپنی کی کاریگری کا ایک اور شاہکار ہے جو بہت جلد اپنی موت آپ مرجائے گابعض نے کہاہے کہ اس آڈیو کا فرانزک چیک ہونا چاہیے-

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک آڈیو وائرل ہوئی تھی جس کو ن لیگ نے صحیح کہا اور اسکو لے کر مریم نواز نے دو دن قبل پریس کانفرنس بھی کی تھی، ثاقب نثار کی اس آڈیو کو اگرچہ مختلف پروگراموں کی آڈیو لے کر جوڑ کر بنایا گیا ہے تا ہم ایک جملے کو مریم نواز نے چیلنج کیا اور کہا کہ بتایا جائے یہ جملہ کس تقریر کا حصہ ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف جرم کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے مریم نواز کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں آڈیو کوجھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی

@MumtaazAwan

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

Leave a reply