دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

0
34

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے منتخب وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر میڈیا ٹرائل کیا گیا ،جھوٹا اور غلط مقدمہ بنانے پر نیب کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے نیب مریم نواز کی دائر پٹیشن پر جواب دے ،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نتیجہ ہے،

دوسری جانب پرویز ملک کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 12 اکتوبر ہے اس دن پر کوئی بات نہیں کروں گی، پرویز ملک نوازشریف کے ساتھی ہی نہیں ہماری فیملی کی طرح تھے،پرویز ملک مشکل اور کڑے وقت میں نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے،پرویز ملک کی رحلت ن لیگ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے علی پرویز والد کے نقشے قدم پر چلیں گے لیکن پرویز ملک کی جگہ نہیں لے سکتے،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ایک بار پھر گرفتارکرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ،ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے 39 صفحات پر مشتمل درخواست دائرکی,عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز بریت کی اہل نہیں،سپریم کورٹ نے انہیں خاتون ہونے پر ریلیف دیا،مریم نواز نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ،درخواست میں نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے، نیب نے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

Leave a reply