مزید دیکھیں

مقبول

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی...

سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

کراچی:سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی گورننس کیسی ہے اس حوالے سے ایک ایسا واققہ سامنے آیا ہے جس نے پی پی حکومت کی آنکھیں کھول کررکھ دی ہیں

اس حوالے سے کہا جارہا ہےکہ سندھ میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اب تک انسداد کورونا کی مختلف اقسام کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین سائنو ویک کی 18 ہزار 763 خوراکیں ضائع ہوئیں، دوسرے نمبر پر ایسٹرازینیکا کی 16 ہزار 754، سائنو فارم کی 14 ہزار 576 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پاک ویک کی 6 ہزار 768 اور کین سائنو کی 2 ہزار 143 خوراکیں ضائع ہوئیں جب کہ موڈرنا ویکسین کی 489 اور فائزر ویکسین کی 38 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین کے ضائع ہونے میں کولڈ چین کی عدم فراہمی، ویکسی نیٹر کی جانب سے ویکسین نکالنے اور لگانے کے دوران مس ہنڈلنگ، ویکسین گرنے ،ویکسین لگاتے وقت متعلقہ شخص کی طبعیت خراب ہونے کے عوامل بھی شامل ہیں۔