fbpx

کرپشن نہ رک سکی جدوجہد کے باوجود:ایل ڈی اے کا ایک او رسکینڈل سامنے آگیا

لاہور:کرپشن نہ رک سکی جدوجہد کے باوجود:ایل ڈی اے کا ایک او رسکینڈل سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں جعلی فائل پر قیمتی پلاٹ کی ایگزیمپشن کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں جعلی فائل پرقیمتی پلاٹ کی ایگزیمپس سامنےآنےپرایل ڈی اےنےجعلی کاغذات کی بناپربنائی گئی بوگھس فائل کومنسوخ کردیاہے،خسرہ 7085 موضع نیاز بیگ دوکنال چار مرلےجعلی ریونیو ریکارڈ پر ایگزیمپشن کی گئی ۔

ایل ڈی اے نے فائل پر ایگزیمپشن کی بوگھس کارروائی بھی جعلی قرار دے دی ۔ فائل پرآلاٹ ہوئے پلاٹ نمبر 412 شہباز بلاک کو بھی کینسل کردیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو سبطین رضا قریشی کی جانب سے 12مرلےکے پلاٹ کی منسوخی کےاحکامات کےبعد قبضہ بحق ایل ڈی اےلینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.