برطانوی عدالت کی طرف سے نیب کوایک اورجھٹکا:براڈ شیٹ کوسپورٹ مل گئی

0
49

لندن:برطانوی عدالت کی طرف سے نیب کوایک اورجھٹکا:براڈ شیٹ کوسپورٹ مل گئی،اطلاعات کے مطابق برطانوی عدالت نے نیب کیخلاف براڈ شیٹ کے حق میں نیا فیصلہ دیدیا

برطانوی عدالت نے براڈ شیٹ کے حق میں نیا حکم دیتے ہوئے فرم کو فریزنگ آرڈر براہ راست قومی احتساب بیورو (نیب) اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفاتر پہنچانے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نیب کی نمائندگی کرنے والے وکلا اولین اینڈ اووری 2 ماہ سے براڈ شیٹ کو کوئی جواب نہیں دے رہے تھےجس کے سبب براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے برطانیہ میں پاکستان کی قانونی نمائندگی نہیں رہی تھی۔

برطانوی فرم براڈ شیٹ نے ایک ملین پاؤنڈ کی بقایا رقم کے حصول کے لیے برطانیہ کی عدالت سے رابطہ کیا تھا جس پر عدالت نے براڈ شیٹ کے حق میں نیا حکم دے دیا ہے۔

Leave a reply