گھڑی چور کی ایک اور چوری پکڑی گئی | رسیدیں جعلی ہیں

0
29

لاہور:گھڑی چور کی ایک اور چوری پکڑی گئی | رسیدیں جعلی ہیں، اس بات کا انکشاف سینیئرصحافی مبشرلقمان اپنے پروگرام میں کیا، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک نہیں درجنوں گھڑیاں چوری کی ہیں ، مگرجوگھڑی اس وقت قابل توجہ ہے وہ توشہ خانہ سے بیچی جانے والی خاص گھڑی ہے ، جس کی رسیدیں بھی جعلی ہیں‌

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ جس دوکان کو عمران خان نے گھڑی فروخت کی اس کا نام ہے آرٹ آف ٹائم ،جس کی رسیدیں کھرا سچ نے حاصل کرلی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آرٹ آف ٹائم کی رسیدیں ہاتھ سے لکھی ہوئی ہیں ، جس میں گھڑی ، پین اور دیگراشیاکا اندراج ہے ،اس طرح لکھی ہیں کہ جس طرح کوئی ہمارے ہاں پنکچر لگانے والا رسید بنا کردیتا ہے یا کوئی سبزی والا آج کل الیکٹرانک رسیدیں بناتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ آرٹ آف ٹائم والے ہاتھ سے رسیدیں بنا رہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بتاتا ہوں کہ یہ آرٹ آف ٹائم کیا کرتےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس شاپ کی ٹیکس ریٹرن کی تمام دستاویزات ہیں جن کے مطابق آرٹ آف ٹائم کا مالک محمد شفیق ہے جس کا شناختی کارڈ نمبر ہے 3740549953657 اور ایسے ہی این ٹی این نمبر بھی درج ہے

 

 

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں انکا بزنس کیپیٹل چودہ لاکھ تیس ہزار روپے تھا جبکہ ایسے ہی کیش چودہ لاکھ اکیس ہزار آٹھ سو روپے تھا جبکہ مجموعی آمدنی اٹھائیس لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سوررپے تھی ایسے ہی دوہزار انیس میں‌ بزنس کیپیٹل چودہ لاکھ تیس ہزار روپے ، کیش چالیس لاکھ تریپن ہزار روپے اور ایسے ہی مجموعی آمدنی چون لاکھ تراسی ہزار روپے تھا ،دوہزار بیس میں بزنس کیپیٹل بیس لاکھ پچاس ہزار ، کیش پچاس لاکھ تیس ہزار اور مجموعی آمدنی ستر لاکھ تہترہزار روپے تھی،ایسے ہی دوہزار اکیس میں بیس لاکھ پچاس ہزار،کیش اڑسٹھ لاکھ تینتیس ہزار اور مجموعی آمدنی اٹھاسی لاکھ تراسی ہزار روپے تھی ، ایسے ہی دوہزار بائیس میں کیپیٹل بزنس بیس لاکھ پچاس ہزار،کیش پچاسی لاکھ تراسی ہزاراور مجموعی آمدنی ایک کروڑ چھ لاکھ تینتیس ہزار روپے تھی

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ جس کمپنی کی آمدنی ہے زیادہ سے زیادہ اٹھاسی لاکھ ہواور وہ پانچ کروڑ کی گھڑی خرید رہا ہے ، یہ کیا معاملہ ہے ، رانا ثنااللہ اورایف بی آر کو سارے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ،عمران خان کا معاملہ تو اب عدالتوں میں پہنچ چکا ہے

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ آرٹ آف ٹائم والے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس تو بس آئے تھے کہ یہ گھڑی بیچنی ہے ، انہوں نے تو صرف مشہوری کے لیے اپنی ویب سائٹ پراس گھڑی کی تصویر لگا رکھی تھی

انکا کہنا تھا کہ فرح گوگی پھر عمرفاروق ظہورسے ملتی ہیں اورپہلے عمر فاروق ظہور کو للچایا گیا اورپھراگلے ہی دن دھمکیاں دی گئیں‌، سب کچھ ان کے لیے کیا گیا

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Leave a reply