اے این پی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دوسری بارفائرنگ

اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے کا تماشہ دیکھ رہی ہے،

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی بجائے دہشتگردوں کی نمائندگی کا کردار ادا کر رہی ہے،شانگلہ میں فیصل زیب کے گھر پر حملے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،بدامنی کی صورتحال میں صوبائی حکومت کا کردار شرمناک ہے،

شانگلہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے فیصل زیب خان کی گھر پر کل رات ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اسوقت فیصل زیب خان گھر پر موجود نہیں تھے

اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر دوسری بار حملہ ھوا ھے صوبائی حکومت امن و آمان برقرار رکھنے میں ناکام ھوگئی ھے ہماری پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خان بابک کو بھی دھمکیاں دی گئیں ہیں

اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور ایم پی اے فیصل زیب خان کے گھر پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ پہلے بھی انکے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ الحمدللہ فیصل زیب اور خاندان کے افراد محفوظ ہیں۔مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں، اگر ایم پی اے کا گھر محفوظ نہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ، انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہتے ہیں یہاں کوئی دہشتگردی نہیں۔ جو لوگ اس ناسور کے شکار ہیں، ان سے زیادہ کسی کو اپنی مٹی کا امن عزیز نہیں۔ دہشتگردوں کے ہمدرد اور حمایتیوں کو مسلط کرکے پختونخوا کو ایک بار پھر دہشتگردوں کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

Shares: