الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا نشان دے دیا

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنا دیا،عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین دینے کا فیصلہ کر لیا،اے این پی کو بیس ہزار کا جرمانہ کردیا گیا، فیصلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات کا شیڈول دیا جاچکا ہے،اے این پی کی درخواست کو مان لیا گیا،عوامی نیشنل پارٹی کو دس مئی تک انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا،

الیکشن کمیشن نے اسفندیارولی کونوٹس جاری کیا تھا،عوامی نیشنل پارٹی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے،اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا،

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے،گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی، آج بھی سماعت ہونی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مینارٹی الائنس ،آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان ایس،بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا، سب کا پاکستان،نیشنل پیس کونسل پارٹی،پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا،پاکستان برابری پارٹی،مسیحی عوامی پارٹی،پاکستان قومی یکجہتی پارٹی،سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا، فیصلے میں کہا گیا ہک متعدد شوکاز نوٹسز کے باوجود تیرہ سیاسی جماعتوں نے غیرسنجیدہ رویہ اپنائے رکھا،

Shares: