اے این پی کو بڑا دھچکا، بلور خاندان کی اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

0
34

اے این پی کو بڑا دھچکا، بلور خاندان کی اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پشاور میں اے این پی کی وکٹ گرا لی

پانچ دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی کو خیرباد کہا ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلورتحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد خان سے ملاقات کی، خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش بھی موجود تھے۔ غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے سرکردہ رہنماء اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی کے اہم رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت گیم چینجر ہے۔ اپوزیشن میں مایوسی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوں گے

ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں غضنفر بلور کے پاس اے این پی کا کوئی اہم عہدہ نہیں تھا،بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہے، تصاویر جاری کر کے حکمران جماعت خود کو دھوکہ دے رہی ہے، غضنفر بلور کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے رہے،

اے این پی کے بزرگ رہنما الحاج غلام بلور نے غضنفر بلور کی شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا کہ انگریزوں کا ایک محاورہ ہے کے کسی سے توقعات نہ رکھیں جائیں تو آپ خفہ نہیں ہونگے غضنفر بلور نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے اس نے پورے بلور خاندان کی عزت کو نقصان پہنچایا ۔ایک جواں مرد بہادر اور دلیر باپ کے بیٹے نے جو فیصلہ کیا ہے اسکو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا اس کے والد کو شاہی قلعہ میں ٹارچر کیا گیا تھا اس الیاس بلور نے کہیں مہینے جیل میں گزارے اس وقت الیاس بلور سیاست میں نہیں تھا وہ کبھی نہ جھکا نہ بکا اس نے اپنے خاندان کی عزت کی لاج رکھی ہم 4 بھائی تھے چار بھائیوں نے دلیری عزت اور جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کیا 4 بھائیوں نے بڑی تکلیفات اور مصیبتوں کے باوجود کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا ۔ اپنی پارٹی میں 3 جانوں کی قربانی دی بشیر بلور ، ہارون بلور ، شبیر بلور شہید پاکستان میں ایسی مثال مشکل سے ملتی ہے افسوس ہے اور صد افسوس ہے جو قدم اس نے اٹھایا ہے انشاءاللہ ایک دن اس پر اسکو ضرور پھچتاوا ہوگا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

Leave a reply