اے این پی رہنما اسدخان اچکزئی کی نماز جنازہ کا اعلان

باغی ٹی وی : چمن ،اے این پی رہنما اسدخان اچکزئی کے قتل کے خلاف شہر میں شٹرڈاوَن ہڑتال جاری ہے . چمن کے تمام بازار، مارکیٹیں، تجارتی مراکز بند، شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے .واقعہ کے خلاف پشین، ژوب، لورالائی، زیارت میں بھی شٹرڈاون ہڑتال ہے .

موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، دکی، سنجاوی، قلعہ عبداللہ میں بھی تجارتی مراکز بند ہیں.سرانان، خانوزئی، میزئی اڈا، مسلم باغ، شیرانی میں بھی ہڑتال، بازار بند ہیں. اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ماڈل ہائی اسکول گراونڈ میں ادا کی جائے گی،اے این پی کے مرکزی رہنما ایم ولی خان اور دیگر قائدین جنازہ میں شرکت کریں گے.

خیال رہے کہ اے این پی بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی ہے۔

اسد خان اچکزئی کو 5 ماہ قبل پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن میں شرکت کیلئے چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیر پورٹ روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔ وہ اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔

Shares: