انصار الاسلام کے کارکنوں کی پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

0
49

انصار الاسلام کے کارکنوں کی پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز واقعے کی ویڈیوز موجود ہیں

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس رکن قومی اسمبلی کے گھر داخل ہوئی اور انہیں زدوکوب کیا ،پولیس نے 5اراکین اسمبلی کو حبس بےجا میں رکھا،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ ہر ہتھکنڈ ہ استعمال کررہی ہے بد نصیبی ہے ہمارے اسپیکر کو پارلیمان کی کوئی پرواہ نہیں،اسپیکرسے سوال کرتاہوں کیا پولیس کو ایم این ایز کی گرفتاری کی اجازت تھی؟ وزیراعظم اور وزرا اپوزیشن والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،عدم اعتماد کی تحریک میں اسپیکرکو غیر جانبدار ہونا چاہیے حکمران عدم اعتماد کا مقابلہ پارلیمنٹ میں کریں حکومت میں ہمت ہے تو کل اجلاس لا کربات ختم کرے

دوسری جانب انصار الاسلام کے کارکنوں کی پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے 50سے زائد رضاکار پارلیمنٹ لاجز کے سامنے والے گیٹ سے داخل ہوئے ۔کسی پولیس والے نے انہیں روکنے کی کوشش نہ کی، رضاکار جتھے کی صورت میں اندر داخل ہوئے،۔ تمام لوگوں کو انہی فوٹیجز کے مطابق گرفتار کیا گیا،ان کی آمد کی ایک شخص فوٹیج بنا رہا ہے ابتدا میں ان کو دیکھ کر خاتون کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے ، ایک شخص نے ویڈیو بھی بنائی اور انصارالاسلام کے رضاکار اندر داخل ہوئے،

علاوہ ازیں اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے باعث پارلیمنٹ جانے والے راستے خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں.اس کے علاوہ ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو بھی سیل کردیا گیا ہے ،پارلیمنٹ لاجز میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا مگر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تاحال خاموشہیں دو ممبران قومی اسمبلی بغیر اسپیکر کی اجازت کیسے گرفتار ہوئے اسپیکر نے تاحال کوئی وضاحت نہیں جاری کی؟

انصارالاسلام سے ٹکراو:جے یو آئی ،ن لیگ ، پی پی اوردیگرمذہبی اتحادی جماعتوں کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کردیں

،پارلیمنٹ لاجز،گرفتاریاں شروع، سعد رفیق زخمی

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟

گرفتار کارکنان،اراکین پارلیمنٹ رہا،سڑکوں پر آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی،مولانا

کسی کا لحاظ نہیں کروں گا،مولانا کو خطرہ ہے، شیخ رشید

Leave a reply