ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس کیا ہے؟

اینتھریکس بیکٹریا قدرتی طور پر مٹی میں غیر فعال پڑا رہتا ہے
0
199

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مبینہ طور پر خط کے ذریعے بھیجےگئے پاؤڈر اینتھریکس بیکٹیریا کو بائیولوجیکل یا حیاتیاتی ہتھیار بھی کہا جاتا ہے۔

باغی ٹی وی :منگل 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط میں سے دو کے اندر مشکوک پاؤڈر تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کویہ خط ایک خاتون ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے، دو ججوں کے اسٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا،خط میں ڈرانے دھما کے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔

عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا …

ماہرین کے مطابق اینتھریکس بیکٹریا قدرتی طور پر مٹی میں غیر فعال پڑا رہتا ہے لیکن انسان کے رابطے میں آنے سے یہ فعال ہوجاتا ہےاینتھریکس بیکٹیریا کو لیبارٹری میں بھی تیارکیا جاسکتا ہے، مہلک بیکٹیریا کو خط کے ذریعے، کھانے اور پانی میں ملا کر یا ہوا میں بھی اچھال کر پھیلایا جاسکتا ہے۔

9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

طبی ماہرین کےمطابق اینتھریکس سفوف جسم کے کسی حصےکو لگنے سے شدید فلو جیسی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے، انفیکشن میں‌ چھالے بھی بن جاتے ہیں جن میں‌ کھجلی ہوتی ہے۔ مناسب علاج نہ ہونے پرموت بھی واقع ہو سکتی ہے۔پچھلی تین سے چار دہائیوں میں مخالفین کے خلاف اینتھریکس کےاستعمال کےکئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

سال2001 میں امریکا میں خطوط سے بھیجھےگئے اینتھریکس سے 22 افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 5 جان کی بازی ہار گئے تھے،ان اینتھریکس حملوں نے امریکی ڈاک کے نظام کو معطل کر کے رکھ دیا تھا اور کچھ دیر کے لیے امریکی سینیٹ کی عمارت کو بھی بند کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply