اینٹی کرپشن سرگودہا نے ضمانت کینسل ہونے پر جعلسازی کرنے والے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

0
135

بھکر: اینٹی کرپشن سرگودھانے جعل سازی سے ایم ایل سی بنوالے والے مفاد کندہ عالم شیرولد نور محمد کولاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کنسیل ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ملزم نے جعل سازی سے ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان سے جعلی آؤٹ ڈور پرچی بنوا کر اوپی ڈی میں درج کروایا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عالم شیر ولد نور محمد قوم جھمٹ جنوبی تحصیل دریا خان ضلع بھکر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کے ڈاکٹروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی آؤٹ ڈور پرچی بنوا کراوپی ڈی میں درج کروایاکہ مضروب عین کا ایکسڈنٹ ہوا ہے

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر11/2019تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں درج کرنے کے احکامات دیئے۔دوران تفتیش ملزمان ڈاکٹر محمد ابراہیم، میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شعیب گل، میڈیکل آفیسر، محمد رضوان، ڈسپنسر، محمد اشفاق، گیٹ کیپر، ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان، عالم شیر ولد نور محمد سمیت8ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے

ملزمان ڈاکٹر محمد ابراہیم، میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شعیب گل، میڈیکل آفیسر، محمد رضوان، ڈسپنسر، محمد اشفاق، گیٹ کیپر، ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان، عالم شیر ولد نور محمد، عبدراشد ولد غلام محمد، فخر کلیم ولد خادم حسین اور غلام یاسین ولد خادم حسین کی عبوری ضمانتیں سپیشل جج، اینٹی کرپشن سرگودھا نے خارخ ہونے پر ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ لاہور سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھی

:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحب نے ملزم عالم شیر ولد نور محمد کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر خطیب الرحمن، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا،

باقی ملزمان کی عبوری ضمانتیں لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply