پنجاب : ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا

لاہور: سرکاری ملازمین اور سرکاری اداروں کو کرپشن فری بنانے کا فیصلہ ،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام محکموں میں اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کردی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو دفاتر میں ایک الگ سےاینٹی کرپشن سیل بنانے کا حکم جاری کیا،

چیف سیکرٹری پنجاب نسیم کھوکھر نے سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں بھی اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کی ہے، ہر محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے محکمانہ سطح پر اور ہر ضلع کے ڈی سی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ان افسران کو محکمہ اینٹی کرپشن کے دیئے گئے اختیارات کواستعمال کرنےکی ہدایت کی ہے تاکہ محکموں کا احتساب محکمانہ سطح پر کیا جا سکے.یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے تمام سیکرٹریوں کو بھی ٹاسک دے رکھا ہے.

Comments are closed.