اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

0
94

لاہور:اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا،سب کچھ خود ہی بتادیا،اطلاعات کےمطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کے مطابق محکمہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خلوص دل سے کوشاں ہے ،

پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

باغی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نومبر2019 میں 8 ارب 61کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے5کروڑ 94 لاکھ 50ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1615 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1627شکایات کوحل کیا۔

فاطمہ سہیل کوبدنام کیا جارہا ہے،ویڈیو کسی اورکی ہےجلد ہٹائی جائے، ایف آئی اے

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کہتے ہیں‌ کہ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 112 کیس رجسٹر کئے۔  109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،  97چالان پیش کئے،16 ریڈکئے اور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 1 عدالتی مفرور اور16اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔

میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

Leave a reply