اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی
باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی، جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،
ملزم رفاقت علی نے جعلی کاغذات بنا کر 56کنال آراضی ہتھیا لی تھی، اانکوائری میں موضع سادھوکی میں 10کروڑ مالیت کی 56کنال آراضی کا فراڈ ثابت ہوا تھا
اینٹی کرپشن انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر رفاقت علی،زاکر علی اور نائب تحصیلدار عارف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔مقدمہ نمبر 13/2020 یں نامزد ئ ملزمان مفرور تھے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں .افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں