اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں پر مقدمہ گلبرگ تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پرکیا گیا-

حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، ایک بار پھر گرفتار

گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن سندھ کے 10 افسران اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور حبس بیجا کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں مقدمہ حلیم عادل شیخ کے پی اے محمد فرحان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین پر قبضے سمیت مختلف مقدمات کا سامنہ کر رہے ہیں، عدالت کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رواں برس جولائی کے شروع میں سندھ اینٹی کرپشن جامشورو نے پنجاب پولیس کی مدد سے حلیم عدال شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا تھا حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔

پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، انہوں نے وہی زمین پھر اس شخص سے اپنے نام کرائی بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے-

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا 

Shares: