گوجرہ : اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ،سینئرصحافی

گوجرہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ) گوجرہ کے سینئر صحافیوں تنویر حسین،شاہد اقبال شیروانی،حاجی محمد صادق، محمد اویس محمد طاہر ودیگر نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں جن کی سازشوں کا جواب دینے کیلئے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسو سناک واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اورعالم اسلام کے خلاف ایسے گستاخانہ اقدام کسی بھی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ عظمت قرآن،حرمت قرآن کیلئے ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھی دفاع کریں گے۔اسلام فوبیا کا شکارشر پسند،عالمی دہشت گردکبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے سربراہان جذبہ غیرت ایمانی سے سرشار ہو کر سویڈن کے خلاف عملی اقدامات اٹھا ئیں اور عظمت قرآ ن کا پیغا م جاری کریں یہ تما م مسلم امہ کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے دو ٹوک پیغام دیں کہ ایسے عناصر کو محاسبہ کی نکیل ڈالی جائے ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائے گااسلام اور اسلامی ا شعائر کا احترام تمام مذاہب پر لازم ہے۔

Leave a reply