فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

0
72
شہباز گل کا موبائل مل گیا،فرانزک کروایا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل نے تفتیش کے دوران فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے.

عمران خان کا چیف آف سٹاف،تین روز گزر گئے،تھانے ملنے کوئی نہ آیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتا لگا رہے ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کےفون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔

 

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

 

یاد رہے کہ شہباز گِل کو 9 اگست کو پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کر لیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں دوسری جانب شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا،شہباز گل کا میڈیکل آج پمز اسپتال میں کروایا گیا ،تین رکنی میڈیکل بورڈ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا طبی معائنہ کیا وکیل نے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

Leave a reply