اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں
کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد, پہلی کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکرنیازبیگ کے قریب ہوئی۔جہاں پر دوران تلاشی مشکوک کار کے خفیہ خانوں میں سے تقریبا 15 کلو گرام ہیروئن برآمد۔ہیروئن کو گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا. ملزم بنام جہانزیب خان جو پشاور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
جب کہ دوسری کارروائی ہے چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ہوئی۔جہاں دوران تلاشی مزدے میں سے تقریبا 66 کلو گرام چرس اور 18 کلو گرام افیون برآمد۔ملزم ریاض بیگ جو لاہور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تیسری کاروائی کچہری روڈ جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ہوئی۔جہاں پر ایک مشکوک کار میں سے تقریبا چار کلو گرام چرس برآمد۔ملزم بنام زاہد نوازجو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔