انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر وزارت صحت پنجاب اور کرومیٹک کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں”انسداد تمباکو نوشی سیمینار” کا انعقاد کیا گیا۔
انسداد تمباکو نوشی سیمینار میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی قاسم ندیم اور آمنہ حسن شیخ، سی ای او کرومیٹک شارق خان،انچارج عالمی ادارہ صحت پنجاب ڈاکٹر جمشید، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری بابر اعوان، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر زرفشاں طاہر، پروفیسر عرفان ملک، سمیت خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ اس سال World No Tobacco کی تھیم نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہے۔ تمباکو نوشی کی مختلف اقسام شیشہ اور ای سگریٹ وغیرہ نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہیں۔عالمی دن برائے انسداد تمباکو کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں آگاہی مہم چلائیں گے۔347 ارب روپے تمباکو نوشی پر خرچ ہوجانا، اس معاشرے کے ساتھ ظلم ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمباکو نوشی کی تمام اقسام پر بھاری ٹیکس لگانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے سفارش کریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ہر سال 70 لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ 347 ارب روپے کی رقم تمباکو نوشی میں ضائع کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ شیشہ یا تمباکو نوشی کی دیگر اقسام بھی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیمی اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او کرومیٹک شارق خان نے انسداد تمباکو نوشی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر پنجاب حکومت اور وزارت صحت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی کے ناسور سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کرومیٹک ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ