آج تک بندروں اور چوہوں کو چیزیں چراتے اور لے کر بھاگتے دیکھا ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کیوں کہ اس مرتبہ بندر اور چوہے نہیں بلکہ چیونٹیاں سونے کی چین لے کر فرار ہور ہی ہیں-

باغی ٹی وی : سونے کی چین کا کو چراتی ہوئی چیونٹوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔


ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟-

زندہ چوہے کھانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب محفوظ ہو رہے ہیں اور دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں-

قبل ازیں انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم چوہوں کے ایک گروہ نے 5 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا تھا تاہم پولیس نے چوری شدہ سونا برآمد کر لیا تھا ممبئی پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا تھا کہ چوہے سونے کے ایک تھیلے کو گھسیٹ کر ایک گٹر میں لے گئے اور ان کی اس حرکت کا راز دو دن بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کے بعد فاش ہوا تھا

سندری پالنیول نامی خاتون سونے کا ایک تھیلا لے کر بینک کے لاکر میں جمع کرانے جا رہی تھیں۔ اسی تھیلے میں انہوں نے وڈا پاؤ بھی رکھا تھا جو انہوں نے سڑک پر موجود کچھ بھکاریوں کو دینے کا فیصلہ کیا، لیکن غلطی سے کھانے کے بیگ کے ساتھ سونے کے زیورات بھی دے دیئے دو منٹ میں ایک بس آئی اور وہ اس میں سوار ہو گئیں پھر احساس ہوا کہ ان کا پرس نہیں ہے، تب انہیں یاد آیا کہ یہ وڈا پاؤ کے ساتھ چلا گیا ہوگا۔

یمن میں بلی اور بلے کی شادی،باقاعدہ نکاح بھی پڑھایا گیا،ویڈیو وائرل

لیکن جب سندری پالنیوال جلدی سے واپس آئیں تو وہ بچے وہاں نہیں تھے تفتیش میں معلوم ہوا تھا کہ بچوں نے وہ بیگ پھینک دیا تھا جسے چوہے موقع ملتے ہی گھسیٹ کر گٹر کے اندر لے گئےپولیس نے بتایا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ چوہے بیگ کو گٹر لائن میں لے گئے ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے گٹر کی پوری لائن کو سکین کیا تو وہ پرس گٹر لائن میں پڑا ہوا مل گیا۔

میکسیکو میں مئیر کی مادہ مگرمچھ سے شادی،تصاویر وائرل

Shares: