بالی وڈ کی بہترین اداکارہ انوشکا شرما جو آج کل اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ لندن میںموجود ہیں. وہاں سےانہوںنے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں اور سادا سا ہئیر سٹائل اور کانوں میں گولڈ ن رنگ کی بالیاں پہن رکھی ہیں اور ایک خوبصورت باغ میںبیٹھی ہوئی ہیں.ان کی یہ تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے.انوشکا شرما نے اس تصویر کے کیپشن میں صرف ہائی لکھا. انوشکا شرما کے ساتھ ان کی بیٹی وامیکا بھی اس ٹوور میں موجود ہیں انوشکا کا ٹورر یہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے نہیں ہے بلکہ وہ اپنے شوہر کے میچز کے لئے وہاں موجود ہیں. انوشکا کی بغیر میک اپ کے تصویر ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی ہے ہر کوئی اپنی اپنی پسند کے مطابق اس تصویر کے نیچے کمنٹکررہا ہے.
یاد رہے کہ انوشکا شرما آخری بار فلم زیرو میںنظر آئیں تھیں اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف تھے. انوشکا اب ایک کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ لندن میںکی جائیگی. اس فلم کے حوالے سے انوشکا کہتی ہیںکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم میرے حصے میں آئی مجھے امید ہے کہ اس فلم میںجو میرا کردار ہے میں اس کے ساتھ انصاف کر سکوں گی.
انوشکا شرما کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل
