بالی ووڈ کی ناموراداکارہ انوشکاشرما کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی صف اول کی ادکاراؤں میں ہوتاہے جن کی کیریئر میں کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں-تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز ہونے کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں-
2015 میں ریلیزہونے والی فلم ”تماشا”میں رنبیر کپوراور دپیکاپڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کو یاد ہے اس فلم کے ہدایت کار امتیازعلی نے پہلے اداکارہ دپیکا کی بجائے انوشکا شرما کو پسند کیا تھا لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے انہیں اس فلم میں اپنا کردار پسند نہیں-
ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم”2اسٹیٹس” بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا. فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی-
ارجن اور کرینہ کپور کی فلم”کی اینڈ کا ”بھی انوشکا کو آفر ہوئی لیکن انوشکا شرما نے فلم کو ٹھکرا دیا .تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس ہی کرسکی-
یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں لیکن وہ فلم انوشکا کے حصے میں نہ آسکی – یہاں بات ہو رہی ہے عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ”تھری ایڈیئٹس’کی انوشکا شرما نے اس فلم میں کرینہ کپور والے رول کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن اس فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو پتہ ہی نہیں چلا لیکن جب بعد میں انوشکا شرما نے انہیں آڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے-

Shares: