معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کل سٹارز بننا بہت آسان ہے، سوشل میڈیا پر آج جس کے فالورز زیادہ ہوں وہ سٹار بن جاتا ہے اور اسکو کام بھی مل جاتا ہے. یہ بات ماننی پڑے گی کہ سوشل میڈیا اس وقت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے. انوشے اشرف نے کہا کہ بہت سارے منجھے ہوئے فنکاروں کو کام اس لئے نہیںملتا کیونکہ ان کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں ہوتے.
انوشے اشرف نے کہا کہ میں نے بطور وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، میرے ساتھ ماہرہ خان بھی تھیں اور بھی اداکارائیں تھیں لیکن سب بعد میں اداکاری میں آ گئیں ، لیکن میں نے میزبانی نہیں چھوڑی ، مجھے اداکاری میں دلچپسی نہیں تھی ، اس لئے میں نے میزبانی میں اپنا نام بنانے کےلئے محنت کی .” انہوں نے کہا کہ اداکاری برا کام نہیں ہے لیکن میری دلچپسی نہیں ہے” اسلئے اداکاری کے بڑے بڑے پراجیکٹس رد کر دئیے. یاد رہے کہ انوشے اشرف نے کچھ عرصہ اداکاری بھی کی، لیکن میزبانی کی طرف ان کا رجحان زیادہ نظر آیا اور اب انہوں نے خود بھی بتا دیا ہے کہ وہ اداکاری میں زیادہ نظر کیوں نہیں آتیں.