سینئر گلوکار انور رفیع جنہوں نے گلوکاری کی دنیا میںاپنا ایک نام اور مقام بنایا. گوکہ ایک عرصے سے وہ گلوکاری سے دور نظر آتے ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ جب میرے پاس کام آئے تو میںکر لیتا ہوں لیکن میرا گلوکاری میں بھی اپنا ایک مزاج ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں گلوکاری کرنا چاہتا ہوں تو ان کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے میرے شوق کی مخالفت کر دی.
لیکن میں پریشان نہ ہوا ، میرے دل میںاپنا کیرئیر بنانے کی لگن تھی اس لئے میں نے دن رات جدوجہد میں گزارے اور ایک وقت آیا کہ مجھے کام ملنا شروع ہو گیا ، اور میرا نام بن گیا. انہوں نے کہا کہ ”کامیابی حاصل کرنے کےلئے کئی سال لگ جاتے ہیں”، انسان اگر سوچ لے کہ اس نےکچھ کرنا ہے تو اسکو پھر اس پر کاربند رہنا چاہیے اور دل لگا کر محنت کرنی چاہیے آخر کار منزل مل ہی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں آج بھی ریاضت کرتا ہوں ریاضت کسی بھی گلوکار کےلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے.