اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹر بیان پراپنے ردعمل میں کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! پوری بات بھی بتایا کریں۔
باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں اور 37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں شہباز گل نے کہا کہ ان دو لوگوں کا بھی بتائیں جنہوں نے آج کہا ہے کہ وہ استعفے دینے کو تیار ہیں لیکن انہوں نے شرط رکھی ہے کہ میاں صاحب خود پاکستان میں واپس آ کر پارٹی لیڈ کریں۔
نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں ان دونوں کو چپ کروا کر ان کا مائیک میوٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہربانی کرکے اب آپ کچھ کر ہی لیں چھلے 36 بار آپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، آپ کو شکست فاش ہوئی، اب تو لوگ بور ہوگئے ہیں آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہے۔
میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی…
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔
خیال رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔