آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟
چہرے کی صفائی و حفاظت کیلئے اگرچہ کلینزر ،ٹونر اور موئسچرائزر بہترین انتخاب ہیں لیکن ان تینوں کے استعمال کے بعد بھی جلد کو کچھ خاص لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے ماسک ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ چہرے پر ماسک لگانے سے جو دھول مٹی کلینزر اور ٹونر کے بعد بھی بچ جاتی ہے ماسک اس کو اند ر تک صاف کر دیتے ہیں اگرچہ کلینزر ،ٹونر اور موئسچرائزر کو روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرنا چاہئے جبکہ ماسک ہفتے میں ایک بار لگانا ہی بہتر ہوتا ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟
ملتانی مٹی کا ماسک:
ملتانی مٹی کے ماسک کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جلد سے زائد تیل کو جذب کر لیتا ہے ملتانی مٹی کا ماسک چکنی اور خشک دونوں قسم کی جلد کیلئے موزوں ہوتا ہے۔
کریم ماسک:
کریم ماسک خشک اور نارمل جلد کیلئے بہترین انتخاب ہے،کریم ماسک جلد کے اندر تک نشوونما کرتا ہے کریم ماسک کو پانی کی بجائے ٹشو یا روئی سے صاف کر کے پانی سے چہرہ دھویا جائے
جیل ماسک
بہترین نتائج کیلئے فیشل پیل ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر تک جاتا ہے اورجلد کے خشک اور مردہ خلیا ت کو صاف کر دیتا ہے جیل ماسک آئلی سکن کیلئے موزوں ہوتا ہے۔جن عورتوں کی جلد چکنی ہوتی ہے وہ اسے خشک کرنے کے چکر میں خراب کر بیٹھتی ہیں اور جلد بالکل ہی اکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے جیل ماسک اگرچہ آئل فری ہوتا ہے لیکن اس سے جلد کو پانی مناسب مقدارمیں ملتا ہے جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔حساس جلد والی عورتوں کیلئے جیل ماسک کسی نعمت سے کم نہیں
شیٹ ماسک:
یہ ماسک عموماََ کاغذ یا کپڑے سے بنا ہوتا ہے اور لیکوئیڈ میں ڈبو کر پیک کیا جاتا ہے۔یہ ماسک چہرے کی شیپ میں ہی کٹا ہوتا ہے ۔شیٹ ماسک چہرے کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرتا ہے ۔اسے صرف چہرے پر لگا کر خشک کر کے اتارنا ہوتا ہے۔یہ ماسک خاص طور پر چہرے کی جھریوں وغیرہ کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا تاہے