بھٹواورشریف فیملی کےعلاوہ ہر پاکستانی کوحکمرانی کا حق:ملک قبضہ گروپ کےسپردنہیں کرسکتے:فوادچوہدری

0
45

جہلم: بھٹواورشریف فیملی کےعلاوہ بھی پاکستانیوں‌ کواس ملک پرحکمرانی کا حق ہے:ملک کواس قبضہ گروپ کے سپرد نہیں کرسکتے،اس ملک پرحکمرانی کا ہرایک کو حق ہے:پاکستان انکے اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا،قوم ان کو دیکھ چکی: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت عظیم ہے اور اس ملک کی قیادت کیلئے بلاول اور مریم دونوں بہت بھولے ہیں لہٰذا یہ ملک ان کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے،کسی بھی قسم کےتشدد کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جب معیشت ملی تو دیوالیہ حالت میں تھی مگر ہم نےگری ہوئی معیشت کواپنایا اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی، آج پاکستان میں 929 بڑی
وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست کاسامنا کرنا پڑا، جس ایوان میں (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کو نام نہاداکثریت حاصل تھی انہیں وہاں بھی شکست ہوئی، اپوزیشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے، یہ ایوان میں کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، ہمارے کوئی سیاسی مخالفین نہیں، ہم اپنے ووٹر کو جوابدہ ہیں اس لیے پی ٹی آئی کا ووٹر ہمیں پالیسی ڈکٹیٹ کرےگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ملک بلاول اورمریم کےحوالے نہیں کیاجاسکتا، یہ ملک بہت عظیم ہے اور اس ملک کی قیادت کیلئے یہ دونوں بہت بھولے ہیں لہٰذا بلاول کوچاہیےکہ میئرکراچی کا الیکشن لڑیں، دونوں کو چاہیے کہ نیچے سے اوپر آنے کا سفر شروع کریں، بلاول اور مریم کا قد نہیں ہے کہ وہ خود کو قومی لیڈر کہیں، ان کا انحصار مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راوی ریور روڈہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ پورا شہر ہے اور شہربسانے سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہوتا ہے، عدلیہ پالیسی فیصلہ سازی میں تو نہیں آسکتی اور جب بھی عدلیہ نے پالیسی فیصلہ سازی میں دخل اندازی کی ہے تو ملک کو نقصان ہوا اس لیے جتنا ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر چلیں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہمارا ووٹر ہمیں اس کی اجازت نہیں دےگا۔

Leave a reply