ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا ہے جڑانوالہ کا نام تبدیل کر کے میثاق آباد رکھنا چاہیے، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بڑا قومی لیڈر جڑانوالہ نہیں گیا، 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے اور ورلڈ مینارٹیز الائنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جبکہ کانفرنس میں ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینیر جے سالک کا کہنا تھا جڑانوالہ میں جو کچھ یوا یہ ہونا تھا، کیونکہ ہمارے اندر نہ اسلامک ازم اور نہ نیشنل ازم ہے، ان کا کہنا تھا 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں علماء، سکھ برادری اور ہندو کمیونٹی کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چرچ کے اندر کابینہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس میں جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دی گئی تھی۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سارے چرچ بحال کئے جائیں گے۔ سابق ممبر اقلیتی کمیشن آف پاکستان البرٹ ڈیورڈ نے کہا تھا کہ ریاست کو مسیحی برادری کو تحفط دینا ہوگا۔