اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک کے سوا کچھ نہیں ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں عوام کے لئے بلکہ اپنی کرسی بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں. آج کی اے پی سی بھی ناکام رہی ہے. اپوزیشن جماعتوں‌ کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا. ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں‌ ہے.

انہوں نے کہاکہ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ جو لوگ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنا چاہتے ہیں‌ان کی جانب سے آج اے پی سی کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں‌ استعفوں پر اختلاف کے سبب حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌کر سکی ہیں.

Comments are closed.