اے پی سی میں اداروں کے خلاف بیان بازی بھارتی لابی کوخوش کرنے کی عکاسی تھی،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کی اے پی سی پر حکومتی حکمت عملی اور بیانیے پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پر بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں میں اپوزیشن کی اے پی سی، قرارداد اور ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، پاکستانی فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے، بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے، ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں لیڈہمیشہ حکومت کررہی ہوتی ہے،باقی تمام ادارے حکومت کے تابع رہ کرکام کرتے ہیں،اے پی سی میں اداروں کے خلاف بیان بازی بھارتی لابی کوخوش کرنے کی عکاسی تھی،اے پی سی میں بیٹھے چہروں اوران کی ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے،اے پی سی کے فیصلوں کامدلل اورمنطق کے ساتھ دفاع کیاجائے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال ،حکومتی امور اور نئی قانون سازی پر مشاورت کی گئی ہے۔

ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں اور تمام مسائل کے حل میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر ہیں۔اپوزیشن کی اداروں پر تنقیداپنی کرپشن سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے،

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آئی، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے۔

Shares: