باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ذریعے تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑا بنایا جارہا ہے،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوان تقسیم اورفساد کی سیاست سے دور جارہے ہیں،توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، صرف گھڑیوں کا معاملہ نہیں،اربوں روپے کے تحائف ڈکلیئر نہیں کیے گئے، انرجی،پیٹرولیم ہرشعبے میں ڈاکے ڈالے گئے ،عمران خان کوسب کے جواب دینا ہوں گے، عمران خان ذہنی مریض ہیں عوام نے عمران خان کا چور چور کا بیانیہ سننا بند کردیا، ایک توشہ خانہ نہیں، آگے بڑے مراحل آئیں گے،دوسروں سے 40 سال کا حساب مانگ رہے ہو، اپنے 4 سال کا حساب دو، جو ملک کے عوام کو لوٹا گیا اس کا حساب دو،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا امپورٹ بل 29 بلین ڈالر سالانہ ہےتوانائی بچت پلان کے نتیجے میں 1.3 بلین ڈالر سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں،ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، تمام صوبوں کو مل کر قومی تحفظ پلان پہ عمل درآمد کرنا ہوگا،
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خبردار کرتا ہوں کہ عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آ جائے، عمران خان نیازی کا پارلیمانی جمہوری نظام پراعتماد کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ یہ اپنے حصول اقتدار کیلئے کسی بھی غیر آئینی اورغیر جمہوری ہتھکنڈے کو استعمال کرنے سے باز نہیں آئیگا۔ ہم پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران خان نیازی کی ہر مذموم سازش اور عمل کو جمہوری طریقے سے ناکام بنائیں گے۔
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ








