اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس

0
34

بیوی کو میکے سے گھر لانے سے متعلق شوہرکی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عید پراپنی بیوی کے لیے کپڑے بھیج دیا کریں کچھ توایسا کریں،ایسا تو نہیں ہوگا کہ بازار سے صرف پھول لیکربھیج دیں تو بیوی واپس آجائے گی،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا خاتون طلاق لینا چاہتی ہے؟ کیا آپ شادی شدہ ہیں،وکیل نے جواب دیا کہ میں شادی شدہ ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار بھی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، درخواست گزار اب بھی بیوی اور بچوں سے پیار کرتا ہے،

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی نان نفقہ مانگ رہی ہے، بچی کو چاند ستارےنہیں چاہیے،بیوی تو چاہتی ہے شادی قائم رہے،

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ پیارمحبت سے اپنی بیوی کو کوئی چیزتو بھیجیں، عورت کو بھی پتا چلے کہ شوہراس سے پیار کرتا ہے.

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply