عمران خان کو کتنی سزا ہوگی اس بارے میں سینئر وکیل راجہ رضوان عباسی نے پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے ایک سوال کہ کیا عمران خان کو سزا ہوجائے گی کے جواب میں کہا کہ اس کے کیس میں شواہد موجود ہیں اور امید ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا ہوسکتی ہے باقی فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹ ایکٹ کا مطلب ہی سیکرٹ ہے اور یہ اوپن ہو نہیں سکتا جب ہم نے جو درخواست دی وہ یہی ہے کہ یہ کیس ان کیمرہ ہونا چاہئے کیونکہ اس کیس جو خود سیکرٹ ایکٹ بارے ہے کو اوپن نہیں کیا جاستا ہے۔
علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس بہت ہی مضبوط کیس ہے اور اس کیس میں اعظم خان گواہ ہیں مگر وعدہ معاف گواہ نہیں ہیں جبکہ اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ اعظم خان سمیت دو اہم لوگ بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں لیکن رضوان عباسی ہمیں بتا نہیں رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
راجہ رضوان نے وضاحت کی کہ وعدہ معاف گواہ وہ ہوتا ہے جو اس کیس میں پہلے ہی شامل ہو یعنی اس کیس میں ملزم ہو وہ وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے لہذا اعظم خان اس کیس میں صرف گواہ ہیں۔