اپنے اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے سے عوام کے دل نہیں جیتے جاتے، جمال خاں‌ رئیسانی

اپنے اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے سے عوام کے دل نہیں جیتے جاتے، جمال خاں‌ رئیسانی

باغی ٹی وی : بلوچ رہنما سراج شہید رئیسانی کے بیٹے جمال خاں‌رئیسانی نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں جلسہ بری طرح ناکام ہو گا کیونکہ یہاں کے نوجوان باشعور ہو چکے ہیں وہ اچھے اور برے میں فرق کرنا جانتے ہیں، اپنے اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے سے عوام کے دل نہیں جیتے جاتے، بلوچستان شہید سراج رئیسانی کی سرزمین ہے جہاں لوگ اپنے اداروں سے محبت کرتے ہیں.

واضح‌ کے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں قافلوں کا سلسلہ جاری


کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں

Comments are closed.