ڈرامہ سیریل عہد وفا میں اینکر شارق کا کردار ادا کرنے والے وہاج علی نے بتایا کہ وہ میں اپنی بیوی ثناء کو دیکھنے کے لئے روز اس کے گھر کے باہر چکر لگایا کرتا تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہاج علی نے ثمینہ پیرزادہ کے ایک شو میں اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے شادی اور محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ میری پسند کی شادی ہوئی ہے جبکہ مجھے بہت زیادہ محبتیں ہوئیں پہلی محبت بہت پہلے ہوئی دوسری محبت سے شادی ہوئی میری بیوی کا نام ثناء ہے

وہاج علی نے کہا ثناء سے میری ملاقات سماء کے انٹرن شپ پروگرام پر ہوئی تھی وہ مجھے اچھی لگی میں نے فوراً انہیں بتادیا انہوں نے بتایا میں والد کے انتقال سے پہلے بہت نڈر ہوا کرتا تھا مجھے لگتا تھا میں جو کچھ بھی اچھا یا بُرا کر لوں کوئی سنبھال لے گا میں خود سنبھال لوں گا
https://www.youtube.com/watch?v=DVAlFBZZBXU&feature=youtu.be
انہوں نے بتایا ہمارے درمیان پرپوز والا سین نہیں ہوا کیونکہ اکلوتا بچہ تھا والدین کا تو وہ چاہتے تھے میں جلد ی ہی شادی کر لوں تو بس یہ ریلیشن جلد ہی شادی میں چلا گیا گھر والوں سے بات کر وادی تھی لیکن اس دوران ثناء نے مجھے بہت کارڈز بھیجے تھے

عائزہ خان واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا


انہوں نے کہا ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میں ثناء کے گھر کے باہر چکر لگایا کرتا تھا کیونکہ اس وقت گھر والوں کو لگا کہ ہم نے ٹھیک فیصلہ نہیں کیا اور ان بچوں کو ایک ساتھ نہیں رہنا چاہیے تو بہت فلمی انداز میں لڑ جھگڑ کر ہم نے شادی کی تھی

وہاج نے بتایا کہ وہ اس دوران بہت روئے بھی تھی ثناء کے سامنے اپنے والدین کے سامنے اتنا ان کی بیوی ثناء نہیں روئی تھی جتنا وہ روئے تھے

اپنی بیٹی امیرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کر میرے سارے ڈرامے دیکھتی ہے ڈائیلاگز بولتی ہے ڈرامے کی اوریجنل ساونڈ ٹریک باقاعدہ گاتی ہے دو سال کی ہے بول نہیں سکتی لیکن اسکا الاپ برابر لگارہی ہوتی ہے اور اس بات میں وہ اپنے دادا پر گئی ہے اداکار نے کہا مجھے 75 % لگتا وہ سنگر بنے گی اور میں اسے بالکل بھی نہیں روکوں گا

میزبان نے کہا کہ ماں باپ سے اپروول لینا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

اس پر وہاج علی نے کہا کہ میں اپنے والدین سے اداکاری کے بارے اپروول نہیں لیا تھا ڈرتا تھا میں نے اپنا پورا ڈرامہ شوٹ کر لیا تھا گھر والوں کو پتہ نہیں تھا کہ کہاں جاتا ہوں کیا کرتا ہوں لاہور میں شوٹنگ تھی میں پروڈکشن میں تھا وہاں آڈیشن دیا اور سیلیکٹ ہو گیا گھر والوں کو یہی پتہ تھا کہ میں اپنی پروڈکشن کی جاب میں جاتا ہوں

وہاج نے بتایا 25 دن لگاتار کام کیا ڈرامے کے پوسٹر آگئے او ایس ٹی آگئی میں نے دیکھا میں اچھا لگ رہاہوں تو سوچا میں یہ کام کروں گا لیکن گھرمیں بتاوں یا نہ بتاوں کسی نہ کسی سے تو پتہ چل ہی جائے گا پھر میں اپنی والدہ سے بات کی انہوں نے کہا کر لیا ہے اچھا کیا ہے پھر خاموش ہو گئیں

عہد وفا میں اینکر کا کردار کرنے والا شارق کون ہے ؟


تھوڑے دن بعد میں اپنے والد کو بتایا کہ میں نے ٹی وی کے لیے ایکٹنگ کی ہے انہوں نے کہا اچھی بات ہے ہھر النے دوستوں کو بتایا کہ اس نے بتایا ہی نہیں اور میرا بیٹا ہیرو بن گیا ہے انہوں نے کہا میرے بابا نے بہت اچھا رسپانس دیا ان کا ری ایکشن بہت اچھا تھا انہوں نے پھر ڈرامہ دیکھا اور میری غلطیاں بھی نکالیں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا

Shares: