دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ہتھوڑی کے ساتھ مقتولہ کے سر پر وار کرکے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی
0
51
biwi qatal

اغواء برائے تاوان سیل کی بڑی کاروائی،بیوی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

جائیداد کی خاطر اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر زاہد (شوہر ) اور اس کا ساتھی نذیر حسین شامل ہیں ،ڈی ایس پی توقیر انجم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ
ملزم ڈاکٹر شاہد اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کو ڈھونڈنے کا بہانہ کرتا رہا، دوران تفتیش ملزمان نے مقتولہ کو پہلے بہوشی کی ڈرپ لگائی،پھر ہتھوڑی کے ساتھ مقتولہ کے سر پر وار کرکے قتل کر دیا، قتل کرنے کے بعد نعش کو چشتیاں کے قریب نہر میں پھینک دیا، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان کو انتھک محنت،پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی

ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن ، ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایات پر اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم ولید علی 3 سال بعد گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم ولید علی نے ساتھی کے ہمراہ سندر میں گن پوائنٹ پر شہری محمد فیاض کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا،ملزمان شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے،ملزم ولید علی سال2020سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا،انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا،

مسلح ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر سبزی فروش کو قتل کردیا
دوسری جانب لاہور میں مسلح ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر سبزی فروش کو قتل کردیا ،سبزی فروش بابر کے قتل کا مقدمہ بھائی ناظم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،درج ایف آئی آر کے مطابق عبداللہ بٹ، انجم اورپھجو سبزی منڈی سے بھتہ لیتے ہیں جنہوں نے بھائی سے بھتہ لینے کے لیے رابطہ کیا تو اس دوران تنازع ہوا۔مقدمے میں زبیر عرف زبیری، عبداللہ بٹ، انجم اور پھجو سمیت دو نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار

Leave a reply