مزید دیکھیں

مقبول

اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

اداکارہ نادیہ خان جو کہ آج کل ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، اور ان کو جس کی اداکاری پسند آجائے اس کی جہاں خوب تعریف کرتی ہیں وہیں اگر کسی کی اداکاری نہ پسند آئے تو خوب دھلائی بھی کرتی ہیں. نادیہ خان نے اپنے حالیہ بیان میں‌ کہا ہے کہ میں نے کام ہمیشہ اپنی شرائط پر کیا ہے اوراگر مجھے کوئی سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں اسکے لئے حامی نہیں بھرتی، فرض کریں میں نے کوئی پراجیکٹ سائن کر لیا ہے اور اس میں‌ ڈائیلاگز ایسے بولنے پڑ رہے ہیں جو میرے مزاج کے مطابق نہیں‌تو میں بالکل وہ ڈائیلاگز نہیں بولوں گی.

نادیہ خان نے کہا کہ میں اپنے کام پر بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں، میرا جیسے دل کرے میں ویسے ہی کام کرتی ہوں . ”جو چیز مجھے پسند نہیں‌اس پر اگر سامنے والا مجھے مجبور کرے تو میں اس پراجیکٹ کو ہی چھوڑ‌دیتی ہوں”. یاد رہے کہ چند روز قبل نادیہ خان نے کہا تھا کہ میں نے ایک ڈرامہ سائن کیا اس میں جو میرا کردار تھا اس کے ڈائیلاگز مجھے پسند نہیں آئے تھے تو میں نے ڈائریکٹر سے کہہ کر خود اس کے ڈائیلاگز لکھے اور پھر وہی بولے. نادیہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ آج کل کے کچھ ڈراموں کی کہانیاں تو ایسی ہوتی ہیں کہ جن کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج تک لو ٹرائی اینگل سے ہی نہیں نکلے دنیا کہاں سے کہاں‌پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی تک وہیں کھڑے ہیں ایک لڑکی دو لڑکے .

 

 

 

 

 

 

 

 

صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌