اسد قیصر، شہرام ترکئی کے گھروں سے پولیس نے گاڑیاں چوری کر لیں،عمران خان کا دعویٰ

ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ,عمران خان
0
47
imrankhan01

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے سینئر قائدین کی رہائشگاہوں پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں میں گھسی اور شاہ فرمان اور ان کے بھائی کے گھر سے 3 جبکہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے گھروں سے دو، دو گاڑیاں چوری کرکے لے گئی سلسلۂ انتقام اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ جس کی پاکستان میں کسی بدترین دورِ آمریّت سے بھی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اس سے اگر واقعتاً کچھ حاصل ہورہا ہے تو وہ سرکار کیخلاف عوام میں پائی جانے والی نفرت اور مخاصمانہ جذبات میں شدّت ہے جبکہ تحریک انصاف کے حوالے سے تو ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں پولیس اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مشترکہ طور پر کاروائی کی اور سابق صوبائی وزیرشہرام ترکئی کے گھر چھاپہ مارا، اس دوران انکے گھر سے 2 لگژری گاڑیاں حکام نے تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے اور اس دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی

 

دوسری جانب خیبر پختونخوا ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی، اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply