کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عہدوں کی بندر بانٹ کا نکشاف ہوا ہے، اہم عہدوں پر جونیئر افسران کو بٹھا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، میونسپل کمشنر کی جانب سے ان تبادلوں کی مخالفت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات کردیے گئے، گریڈ19کے افسر کو ہٹا کر محکموں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔
حکم نامہ میں گریڈ18کے ڈائریکٹر سفاری پارک کو چڑیا گھر کا اضافی چارج دے دیا گیا، گریڈ19کے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خورشید شاہ کو منصور قاضی کی جگہ سینئر ڈائریکٹرکا اضافی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، خورشید شاہ کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن و اکاؤنٹس، کلچر و ریکریشن کا چارج بھی پہلے سے موجود ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور قاضی زولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں، میونسپل کمشنر نے ان تبادلوں کی مخالفت کی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ سندھ میں اکثروبیشترتقرریاں سیاسی بنیاد پر ہی ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے وہاں گڈگورنینس کا خواب پورا نہ ہوسکا









