ن لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری

0
49

اسلام آباد: ن لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی۔نیب اعلامیے کے مطابق بورڈ نے ایم این اے برجیس طاہر، سلیم گورایا ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔

نیب کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری ریونیو اسٹیمپس اینڈ اویکیوپراپرٹیزعبدالرزاق قریشی کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے اورعبدالرزاق قریشی کے ساتھ حکومت سندھ اوردیگرکےخلاف بھی انویسٹی گیشنز کی منظور کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکےخلاف انکوائری مزید کارروائی کیلئے متعلقہ محکمے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اوردیگرکےخلاف انوسٹی گیشن بند کرنےکی منظوری دی ہے۔

قومی احتساب بیورو کےایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 ریفرنسزدائر کرنے کی منظوری دی گئی جن میں ایف بی آر کے افسران اوراہلکاروں اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال سے غیرملکی کمپنی کوغیرقانونی ٹھیکا دینےکا الزام ہے، اس ٹھیکے سے قومی خزانے کو 11.125ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو انجینیئراریگیشن ڈپارٹمنٹ ملتان راناافضل اوردیگرکےخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی اور ملزمان پر مبینہ طور پربد عنوانی اور رشوت دینے کا الزام ہے۔

Leave a reply