اسلام آباد:نیب میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے سلیکشنز بورڈ اجلاس میں نیب کے 7ڈائریکٹرز کو گریڈ21میں ترقی دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا ۔ نیب میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی۔
نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سمیت نیب کے سات اعلیٰ افسران کی ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات کرنیوالے عرفان منگی اور شہزاد سلیم کی گریڈ 21 میں ترقی ہوگئی۔
دوسری طرف اسی حوالے سے نیب ذرائع کے مطابق عرفان منگی ڈی جی نیب راولپنڈی جبکہ شہزاد سلیم ڈی جی نیب لاہورتعینات ہیں۔ڈی جی نیب سکھر مرزا عرفان بیگ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی بھی گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی ہو گئی۔
نیب ذرائع کے حوالے سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب مسعود اسلم اور مرزا سلطان محمود کی گریڈ 21 میں ترقی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ترقی کی منظوری دی گئی چئیرمین نیب نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر منظوری دی تھی۔