مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشتگردی ،اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور پرتشدد کارروائیوں میں 26 نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ وحشیانہ تشدد سے کئی نوجوان زخمی ہوئے۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے حریت رہنما، مشتاق الاسلام، عبدالصمد انقلابی اور دیگر سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 109 شہریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

قابض بھارتی فوجیوں نے اپریل میں ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جبکہ 143 محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن مکانات اور عمارتوں کو تباہ اور نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال مارچ میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا تھاجبکہ جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیرمیں 96 ہزارکشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

Leave a reply