مزید دیکھیں

مقبول

اپوا کے زیر اہتمام ادبی تقریب،پنجابی شاعرحیات بھٹی کودیا گیا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا کے سول ڈیفنس ہال میں ایک پُر وقار ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا

تقریب میں ملک بھر سے ادب سے اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمردراز کی پرسوز قرات سے ہوا ،نعت رسول مقبولِ پڑھنے کی سعادت اقراء افضل نے حاصل کی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدیحہ کنول نے ادا کئے ،جبکہ اس تقریب کی میزبانی معروف قانون دان شاعرہ،مصنفہ سعدیہ ہما شیخ ،معروف لکھاریہ اور مصنفہ نایاب جیلانی،کالمنگار،شاعرہ سماجی کارکن ساجدہ چوہدری اور کالمنگاراور سماجی کارکن طیب نوید نے کی،

اس کے علاوہ تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی ،لیجنڈ اداکار راشد محمود،معروف بزنس مین اور مصنف زبیر انصاری ،اپووا کے بانی و صدر ایم ایم علی، چیف وارڈن (اسلام آباد) مہر شاہد اقبال، چیف وارڈن (سرگودھا) سائرہ خان، معروف دانشور ہارون رشید،معروف شاعر حیات بھٹی،لیکچرار و شاعرمرتضی حسن شیرازی،پرنسپل لاکالج ظفر اقبال،شاعر ممتاز عارف، معروف ڈرمہ نگار جہانزیب قمر اور شگفتہ بھٹی، ثمینہ گل،منزہ گوئیندی،منزہ احتشام،نجمہ منصور،جاوید آغا،ثمینہ سید،ریحانہ عثمانی ،شاہین اشرف ،معروف شاعرہ نگرس نور،علیمہ جبیں،اسلم سیال ،سفیان فاروقی ،شہناز رانجھا ، شاہدرانجھا اور ماہی علی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مقررین نے فروغ ادب کے لئے کی جانے والی اپووا کی کاوشوں کو سرہا،اور نئے لکھنے والوں کومفید مشوروں سے بھی نواز۔

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

 انٹرنیٹ پر مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

اس موقع پر معروف پنجابی شاعر حیات بھٹی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا اور دیگر مہمانوں میں بھی ایوارڈز،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئےتقریب کے اختتام پر اپووا کے سنئیرنائب صدر حافظ محمد زاہد نے تقریب میں تشریف لانے پر معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan