یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی ، کس نے یقین دہانی کرائی ، حقیقت کس نے بتائی ؟
اسلام آباد :یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی ، کس نے یقین دہانی کرائی ، حقیقت کس نے بتائی ؟اطلاعات کے مطابق معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی ،گزشتہ حکومت نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے اپنی ملاقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی ، گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں آرمی چیف نے کہاگ زشتہ حکومت نے وقت پورا کیایہ حکومت بھی کرے گی، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بتایا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، تحریک انصاف حکومت کومکمل سپورٹ کریں گے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید کہا کہ بریفنگ میں بتایاگیاحکومت استحکام کی طرف جارہی ہے،اچھے نتائج آرہے ہیں، پاکستان کے امریکاسمیت دنیاسے تعلقات بہترہورہے ہیں۔