اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ اور ثانیہ نشتر بھی کامیاب

0
43

اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ اور ثانیہ نشتر بھی کامیاب

باغی ٹی وی : غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخواسمبلی ،اقلیتی نشست پرپی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ کامیاب ہوگئے ، ،خواتین کی نشست پر ثانیہ نشتر،کامران بنگش. اور فلک ناز چترالی بھی کامیاب ہوگئے ،

سندھ اسمبلی،جنرل نشست پرشیری رحمان ، خیبر پختون خوا اسمبلی، ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پی ٹی آئی کے دوست محمد اور ہمایوں خان کامیاب،

سندھ اسمبلی، پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان بھی جنرل نشست پر کامیاب رہے .

ادھر حکومت نے یوسف گیلانی کی فتح کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھاکہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور 5 ووٹ کا فرق ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

Leave a reply