باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتو ں کے دن کے مو قع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے، آج ہم اپنی اقلیتوں سے روادری سے پیش آنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں،
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ء کو پا کستان کی دستور ساز اسمبلی کے سامنے اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا،اقلیتوں کے ساتھ روادری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے، ہمارا عظیم مذہب اسلام بھى تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کا سبق دیتا ہے،ریاستِ مدینہ کی مثالی ریاست ہمیں اقلیتوں کے ساتھ بردباری اور انصاف کا رویہ روا رکھنے کا درس دیتی ہے،
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید
کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ میثاقِ مدینہ میں، مدینہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق کی ضمانت دی گئی، اقلیتوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اقلیتی برادری کے افراد تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ہر شہری آج عہد کرے کہ انفرادی سطح پر اپنے ہم وطنوں کا بلاتفریق خیال رکھے گا،
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے خلاف تعصبانہ رویے سے گریز کریں گے، معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاھب اور اقوام کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہو گا،
ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم