یمن میں برسرپیکار عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ،

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے جس کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق وہ حوثیوں کی ایسی کاروائیوں کو اکثر ناکام بناتے ہیں.یہ کاررائی ان میں سے ایک ہے، عرب اتحاد کے مطابق ایسی کارروائیاں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ ملیشیا کی ایسی کاروائیوں کو تباہ کرتے آئے ہیں.

عرب اتحاد کے ترجمان نے واضح کیا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی قیادت ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات کو سختی سے روکے رکھے گی تا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے دائرے میں‌رہتے ہوئے ملیشیا کی اس صلاحیت کو تباہ کیا جا سکے۔

Shares: