مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی ارب پتی صنعتکار کی بیٹے سمیت طیارہ حادثے میں موت

طیارہ حادثے میں بھارتی ارب پتی صنعتکار کی بیٹے سمیت موت ہو گئی،

بھارتی ارب پتی صنعتکار ہرپال سنگھ رندھاوا کی طیارہ حادثے میں موت ہو گئی ہے، ہرپال سنگھ کی موت جمعہ کو ہوئی تا ہم تفیصلات تاخیر سے سامنے آئی ہیں، وہ ایک طیارے میں سوار تھے، انکا بیٹھا بھی ساتھ تھا، موسم کی خرابی ،تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار صنعتکار ہرپال سنگھ، اسکے بیٹے اور چار دیگر افراد کی موت ہوئی ہے،

ہرپال سنگھ ریوزم نامی کان کنی کی کمپنی کے مالک تھے جو زمبابوے میں سونے اور کوئلے کی کان کنی کا کام کرتی ہے، یہ کمپنی نکل اور تانبے کی ریفائننگ کا بھی کام کرتی ہے،تباہ ہونے والا طیارہ ہرپال سنگھ کا زِاتی طیارہ تھا ، حادثہ زمبابوے میں ہی پیش آیا جب وہ ہرارے سے مرووا ہیرے کی طرف جا رہے تھے،حادثہ ماشاوا کے علاقے میں پیش آیا، طیاے میں سوار سبھی افراد کی موت ہوئی ہے،

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہواہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں،طیارہ حادثے میں دیگر مرنے والوں کے ناموں بارے ابھی تک ہیں بتایا گیا، تاہم ہرپال سنگھ کے دوست نے انکی موت کی تصدیق کی ہے،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan